کراچی کے علاقے لانڈھی پروسسنگ زون میں گتے کی فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ کی ہدایات پر واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا۔
ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق لانڈھی اور صفورا ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکرز سے خالی کرا لیا گیا ہے جبکہ فوری طور پر آتشزدگی کے مقام پر 20 ٹینکرز روانہ کر دیے گئے ہیں۔
واٹربورڈ کا عملہ فائربریگیڈ سے رابطے میں ہے اور آگ پر مکمل قابو پائے جانے تک فائر باؤزرز کو پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔
سندھ رینجرز کے اہلکار بھی امدادی کارروائیوں اور آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔ رینجرز نے واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس اور مزید فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کر لی ہیں۔
رینجرز نے فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین کو باہر نکال لیا ہے۔
No comments